پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی

کودبا (سپورٹس نیوز) پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم نے ایشین ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ کے پلیٹ ڈویژن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 32-72 سے شکست دے دی۔یہ پاکستان کی 3 میچوں میں دوسری کامیابی ہے۔ قومی ٹیم نے آغاز ہی سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مضبوط دفاع کے ذریعے جنوبی کوریا کو دبا میں رکھا۔پاکستان نے جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ برتری حاصل کی اور آخر تک اسے برقرار رکھتے ہوئے 49 پوائنٹس کے واضح فرق سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، فراح، نورالعین اور سمایا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔قومی کھلاڑیوں نے بہترین تال میل اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، جبکہ مضبوط دفاعی حکمت عملی کے باعث جنوبی کوریا کی ٹیم مسلسل دبائو میں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں