لاہور (سپورٹس نیوز) سابق قومی سلیکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر شعیب محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں اچھے نتائج فراہم کرنے کے لیے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا اعتماد بہت بلند ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب محمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کا اعتماد بلند ہوا ہے، تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں کامیابی سے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم پر دبائو میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھے نتائج فراہم کرنے کے لیے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا




