ڈھاکا (سپورٹس نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سیمنز نے پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مکمل تیار ہیں اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق ہیڈ کوچ فل سیمنز نے کہا کہ زیادہ تر کھلاڑی حالیہ مہینوں میں ریڈ بال کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، اس لئے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی مشکل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی توجہ طویل بیٹنگ اور بڑے سکور بنانے پر ہے کیونکہ مضبوط پاکستانی بالنگ اٹیک کا سامنا کرنے کیلئے صبر اور مستقل مزاجی ضروری ہے۔




