پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا عالمی سطح پر اعتراف (اداریہ)

عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کا اعتراف کیا ہے جریدے کے مطابق 2025ء میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا، پاکستان نے کشیدگی کے دوران مؤثر سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن کا اعتماد بحال کر کے تعلقات کو نیی سمت دی جریدے کے مطابق جنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں کلیدی پُل قرار دیکر امریکہ نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، پاکستان منفرد طور پر جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان سنگم پر موجود ہے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بہت بڑا اثاثہ ہے گوادر سمیت ساحلی پٹی کی اسٹریٹجک قدر بڑھنے سے بندرگاہی اور معدنی تعاون کے نئے امکانات سامنے آئے جبکہ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھ کر قومی مفاد کی بنیاد پر نئے معاشی راستے کھولے، نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی شائع کی جس میں دنیا میں امریکہ کے کردار اور مفادات پر روشنی ڈالی گئی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کیلئے امریکہ کا کلیدی اتحادی ہو گا، ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ تبدیلی نے دنیا بھر کے میڈیا کی سرخیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جریدے کے مطابق بھارت پاکستان کشیدگی میں شدت بڑھنے پر امریکہ کو ڈی السکلیشن کیلئے فعال کردار اختیار کرنا پڑا جبکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر بات چیت کی گنجائش کا بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اور مؤقف کی تائید ہے پاکستان نے نفسیاتی برتری حاصل کر کے واشنگٹن میں مثبت فضا قائم کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا لابنگ اور پالیسی انگیجمنٹ کے ذریعے تعلقات کو وارآن ٹیرر کے فریم سے نکال کر اکانومی اور اسٹریٹجی کی طرف موڑا گیا جریدے کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے نایاب زمینی معدنیات سے لیکر ریفائیننگ اور پروسیسنگ کے لیے 500 ملین ڈالر کے شراکت داری فریم کے کئی سودے کئے معدنیات اور ریڑارتھ کے فریم ورک کا ذکر دوطرفہ تعلقات کی عملی بنیاد کے طور پر سامنے آئے، ایگزم بینک نے صوبہ بلوچستان میں ریکوڈک میں کان کنی اور کئی اہم معدنیات کے لیے 1.25 بلین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی، ریکوڈک میں ایگزم بینک فنانسنگ کی خبر سرمایہ کاری اعتماد اور روزگار کے بڑے امکانات کی طرف اشارہ کرتی ہے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق بلوچستان میں تیل کے امکانات پر امریکہ پاکستان تعاون کا بیانیہ توانائی کے شعبے میں نئی امید کے طور پر سامنے آیا، پاکستان نے اسٹریٹجک خودمخاری کے ساتھ ری انگیجمنٹ کر کے امریکہ کے ساتھ رشتے کو پائیدار مفاد کی سمت بڑھایا،، عالمی جریدے کیرولائناپولیٹیکل ریویو میں شائع آرٹیکل میں پاکستان کی عالمی سطح پر دفاعی صلاحیت کا اعتراف اس بات کا بڑا ثبوت ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت خطے میں اہمیت اختیار کر گئی ہے جبکہ سال 2025ء میں پاکستان نے عالمی سیاست میں بھی اپنا سکہ جما لیا ہے قبل ازیں امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز میں بھی پاکستان کی سفارتی وعسکری کامیابیوں بارے آرٹیکل شائع ہو چکا ہے بلاشبہ پاکستان نے سفارتکاری کے ذریعے بھارت کو عالمی طور پر تنہا کر دیا ہے امریکی صدر کی بھارت کے بجائے پاکستان پر خصوصی مہربانیاں اس بات کا مظہر ہیں کہ اب بھارت کے بجائے پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکہ کا اہم اتحادی بن گیا ہے بھارت کی خطے میں چوہدراہٹ دم توڑ چکی ہے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مضبوط تر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں صدر ٹرمپ کا پاکستان کو اہمیت دینا اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہنا بڑی اہمیت اختیار کر چکا ہے اسی تناظر میں عالمی جریدے بھی پاکستان کی تعریف وتوصیف میں آرٹیکل شائع کر رہے ہیں پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر ہے اور پاکستان کو خطے کا اہم ترین ملک بنانے کیلئے کوشاں! امید ہے کہ پاکستان آنے والے وقت میں جنوبی ایشیا میں اہمیت اختیار کر جائے گا اور ملک میں اور ترقی وخوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں