راولپنڈی ( سپورٹس نیوز )پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے3وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے۔ جوا ب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناسکی، یوں پاکستان نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔معاذ صداقت نے 96رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 6چوکے، 7 چھکے شامل تھے، کپتان صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز بنائے، 4 چوکے، 5 چھکے لگائے، فخر زمان نے 22 اور حسن نواز نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ایشان ملنگا، تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا نے 32، چمندو وکرما سنگھے نے 29 رنز بنائے، کمیندو مینڈس نے 23 اور سنتھ جے سوریا نے 22رنز کی اننگز کھیلی۔عمران رندھاوا نے 3 اور سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔




