بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی چین کوکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں 201 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 4.38 ملین ڈالر سے بڑھ کر 13.19 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق وزارتِ تجارت پاکستان کے ذرائع نے سی سی این کو بتایا کہ اس شاندار اضافے کی بڑی وجہ کیمیکل اور متعلقہ صنعتوں کی مصنوعات کی برآمدات ہیں، جو گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران 0.31 ملین ڈالر تھیں، جو اب بڑھ کر 6.20 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، کیمیکل مصنوعات کی مجموعی مالیت 6.60 ملین ڈالر اور وزن 6.24 ملین کلوگرام تک پہنچ گیا ہے، جس کی اوسط قیمت 1.05 ڈالر فی کلوگرام رہی جو مصنوعات کے معیار اور مارکیٹ کی طلب میں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق کیمیکل خام مال چین کو بر?مد کرنے والے ٹریڈر اظہر علی نے بتایا کہ پاکستان کی کیمیکل مینوفیکچرنگ صلاحیت میں اضافے کی وجہ ملک میں نمک، کوئلہ، چونا پتھر اور معدنیات کی وافر مقدار ہے، جو صنعتی کیمیکلز کی تیاری کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صنعتی ترقی، عالمی معیار کی پابندی اور چینـپاکستان اکنامک کاریڈور ( سی پیک )کے تحت تجارتی تعلقات کی مضبوطی برآمدات میں اضافے کا اہم سبب ہیں۔ چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق اظہر علی نے کہاکہ پاکستان اپنے 460 ارب ڈالر کے برآمداتی روڈ میپ کو استعمال کرتے ہوئے خاص طور پر نمک سے حاصل شدہ پی وی سی اور سوڈا ایش کے شعبوں میں سبز کیمسٹری کو وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔چائنہ اکنا مک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس اضافے سے چین کی مختلف درآمدی ذرائع پر انحصار میں اضافہ اور پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کی گہراوت کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ اظہر علی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جس کے باعث برآمدات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔




