ساہیوال ( بیورو چیف) معرو ف سینئر کالم نگار میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سالمیت ‘امن و استحکام کی ضامن ہے ‘دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ‘پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے دشمن ہمیشہ چھپ کر وار کرتے ہیں لیکن مسلح افواج نے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کبھی جانوں کی پرواہ نہیں کی اور تمام دشمنوں کے مقابلے میں لازوال جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے۔ پاکستا ن کی جوابی کارروا ئیا ں طالبان کے عسکری ڈھانچے اور ان دہشت گرد عناصر کیخلاف ہیں جو افغانستان کی سرزمین سے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔




