پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کیلئے رجسٹریشن شروع

لاہور (بیوروچیف) ڈی سی لاہور نے محفوظ بسنت 2027کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ایکس پر جاری پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے بتایا کہ بسنت پورٹل 2027پر رجسٹریشن کا آغاز 5 ستمبر سے کیا جائیگا۔ لاہور بھر میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کیلئے اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ، جبکہ صرف این او سی حاصل کرنیوالے افراد ہی پتنگ بازی کا سامان تیار کرسکیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کے عمل کی کڑی نگرانی کریں گی۔ بسنت کے دوران صرف منظور شدہ سائز کی پتنگیں، ڈور کے لیے پنا اور سوتی ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ پتنگ بازی کی روایتی ثقافت کو حفاظتی ضابطوں کے ساتھ بحال کرے گی۔ منظور شدہ سائز اور سوتی ڈور کا استعمال ہی محفوظ بسنت کو یقینی بنا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں