کھاریاں(نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،ملزم گرفتار کر کے15پتنگیں برآمد کرلی گئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پراورڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر راحیل عارف اور محمد اشرف ASI نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ارشد ولد محمد ارشد قوم راجپوت سکنہ کھاریاں کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 15 عددپتنگیں برآمدکرلیں۔




