ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبی گزرگاہ تجارتی جہازوں کے لیے اس وقت مکمل طور پر کھلی رہے گی جب تک مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی برقرار ہے آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 13فی صد تک گر گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی سینئر ایرانی فوجی اہلکار نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ صرف سویلین (تجارتی) جہازوں کو مخصوص راستوں اور پاسداران انقلاب کی بحریہ کی اجازت سے گزرنے دیا جائے گا اگر امریکی محاصرہ برقرار رہتا ہے تو تہران اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کرے گا اور آبنائے ہرمز کو بند کر دے گا اہلکار کے مطابق ہرمز سے فوجی جہازوں کا گزرنا بدستور ممنوع ہے عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران کے منجمد فنڈز کی بحالی آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے، دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر تہران کا شکریہ ادا کیا اور اسے دنیا کے لیے شاندار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اتفاق کیا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی آبنائے ہرمز بند نہیں کرے گا اب اسے دنیا کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا تہران نے واشنگٹن کی مدد سے آبنائے ہرمز سے سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹا رہا ہے آبی گزرگاہ مکمل طور پر کھلی ہے اور مکمل آمدورفت کے لیے تیار ہے تاہم ایران کے حوالے سے بجری ناکہ بندی پوری طاقت اور مؤثر انداز میں برقرار رہے گی اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ ہمارا معاملہ 100 فی صد مکمل نہیں ہو جاتا یہ عمل بہت تیزی سے مکمل ہونا چاہیے کیونکہ زیادہ تر معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ! اپنے ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے بی ٹو بمبار طیاروں کی جانب سے پید اہونے والی تمام جوہری گرد حاصل کرے گا اور اس معاملے میں کسی بھی مالی لین دین نہیں ہو گا تہران نے جو اپنا جوہری پروگرام غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کیلئے اتفاق کر لیا ہے اور اسے کوئی منجمند فنڈز نہیں ملیں گے یہ معاہدہ لبنان سے کسی طور منسلک نہیں تاہم امریکہ الگ سے لبنان کے ساتھ کام کرے گا اور حزب اﷲ کے معاملے کو مناسب طریقہ سے حل کرے گا صدر ٹرمپ کے مطابق اسرائیل اب لبنان پر بمباری نہیں کرے گا اور امریکہ کی جانب سے اسے اس عمل سے روک دیا گیا ٹرمپ نے ثالثی کرنے والے ملک پاکستان اور خلیجی اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور نیٹو کو سخت لہجے میں دور رہنے کی ہدایت کی کیونکہ انہوں نے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کیلئے مغربی اتحاد کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا،، پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ میں جنگ بندی کے بعد دونوں ملکوں میں حتمی معاہدے کیلئے کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر کے اس کا ثبوت فراہم کر دیا ہے کہ ایران امن معاہدہ کیلئے عملی کوششیں کر رہا ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ اس وقت آبنائے ہرمز کے کھلنے کے اعلان کا دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے اور دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 13 فی صد تک گر گئی ہیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے جو باعث اطمینان ہے دنیا کی معیشتوں کو ایران امریکہ جنگ نے بہت متاثر کیا اب دونوں ملکوں کے مابین معاہدہ کی بازگشت کے بعد اس بات کا تعین ہو چلا ہے کہ خطے میں امن ہو گا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف’ نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتکاری اور ملاقاتوں سے صورتحال کافی حد تک درست ہوئی ہے خدا کرے فریقین میں جلد مذاکرات کے بعد حتمی معاہدہ طے پا جائے گا تاکہ قیام امن کی راہ ہموار ہو سکے۔




