پران: ہیرو کی طرح فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والا ولن

ممبئی (شوبز نیوز) پران نے نصف صدی تک ہندی سنیما کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ولن آف دی ملینیئم کہلائے۔ وہ ایسے اداکار تھے جن کی مقبولیت آخر تک برقرار رہی اور کسی ہیرو کی طرح پران نے بحیثیت ولن فلمی پردے پر راج کیا۔1998 میں وہ فلم انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔ اس کی وجہ بڑھتی ہوئی عمر کے سبب پیدا ہونے والے جسمانی مسائل اور دل کا عارضہ تھا۔ 12 جولائی 2013 کو اداکار پران چل بسے تھے۔مشہور ہے کہ وہ اپنے دور میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے چند فن کاروں میں سے ایک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں