فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پراپرٹی ڈیلر نے جائیداد خریدنے کا جھانسہ دیکر شہری سے 2کروڑ روپے ہتھیا لیے، پراپرٹی خرید کر دی نہ رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشی محمد مقصود نے بٹالہ کالونی پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کا ر ملزم شہباز جو کہ جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا تھا کچھ عرصہ قبل اس نے پراپرٹی خریدنے کا کہا تو وہ اس کی باتوں میں آ گیا اور دو کروڑ کی رقم دے دیئے بعد ازاں ملزم نے نہ تو پراپرٹی خریدی اور نہ ہی اس کو رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پرلیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔ جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مقدمہ کی تلاش شروع کر دی۔




