پراپرٹی ڈیلر کا شہری کیساتھ25کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پراپرٹی ڈیلر نے پلاٹ خریدنے اور ٹرانسفر کرنے کے بہانے شہری کو 25کروڑ سے محروم کر دیا’ پلاٹ لیکر دیئے نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ پیپلزکالونی کے رہائشی عمار نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم پراپرٹی ڈیلر احمد نے ماڈل سٹی میں پلاٹ خریدنے کا جھانسہ دیکر مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 24کروڑ 85لاکھ کی رقم حاصل کیں۔ بعدازاں حسب وعدہ پلاٹ خرید کر دیئے اور نہ ہی ٹرانسفر کروائے، پیپلزکالونی پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں