لاہور(سپورٹس نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف گرائونڈز پر جاری 14ویں پروفیسر مختار احمد بٹ میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںمزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا ،یونی سافٹ وئیر ،سردار گروپ ،شغل میلہ اور اولڈ راوینز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ریس کورس پارک کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں یونی سافٹ ویئر نے بی ایم ایس کی ٹیم کو پچھاڑ دیا ۔ یونی سافٹ وئیر نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 197 رنز بنائے۔




