جڑانوالہ(نامہ نگار)پروٹین آئل کے ٹرک کی ٹینکی میں گرنے سے فیکٹری ملازم جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ضلع لودھراں کی بستی کنارہ کا رہائشی عبدالرحمن ولد امام بخش ستیانہ روڈ پر چک نمبر 77 گ ب کے قریب واقع فیکٹری میں کام کرتا تھا گزشتہ روز مرغیوں کی خوراک میں استعمال ہونے والے پروٹین سے بھرے ٹرک کی صفائی کے دوران اچانک ٹرک کی ٹینکی میں گر گیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ٹینکی سے باہر نکالا تو وہ دم توڑ چکا تھا ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے سپرد کیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




