پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا شیڈول فائنل، ٹورنا منٹ 12ستمبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول فائنل کر کے ٹیموں کو بھجوا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ 12 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہر رانڈ میں 4 میچز کھیلے جائیں گے، میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔ٹورنامنٹ میں کے آر ایل، اسٹیٹ بینک، غنی گلاس، ایم آئی ٹی سلوشنز، سوئی ناردرن، پی ٹی وی، او جی ڈی سی ایل اور کنگز مین اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں’ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریزیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں