پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو شکست دیدی

کراچی (سپورٹس نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4وکٹوں سے ہرا دیا۔ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف 145 رن بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سیکوشل پریرا 58 اور مارنس لبوشین 27 رن بناکر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 46،کوشل مینڈس 27 اور بریسول 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔حیدرآباد کنگزمین کے صائم ایوب نے 19 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹاس کے موقع پر علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔ اس موقع پر بابر اعظم، مارنش لبوشین اور میچ ریفری روشن ماہنامہ بھی موجود تھے۔ ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان حکومت کیکردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں