پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان نے شہری سے سواکروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دیکر شہری سے سوا کروڑ ہتھیا لئے’ مدینہ ٹائون پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان شیخ طیب وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے پرویز اقبال نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ ملزمان نے رائل ولاز میں 16مرلے کا پلاٹ کا سودا سوا کروڑ میں طے کیا اور 96لاکھ کی رقم لیکر مذکورہ پلاٹ کی فائل دے دی اور طے پایا کہ بقیہ رقم فائل کلیئر ہونے پر ادا کی جائے گی۔ بعدازاں ڈویلپرز نے مذکورہ پلاٹ کی فائل کو منسوخ کر دیا جس پر انہوں نے متبادل پلاٹ دینے کا وعدہ کرتے رہے اور پلاٹ خرید کر نہ دیا، لیت ولعل کے بعد رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو چیک دیئے جوکہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں