پنجاب بھر میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جا رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پنجاب ٹھوس اور موثر اقدامات کر رہی ہے’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جس سے صوبے کی تعمیر و ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے این اے 102 کی سی سی 110 میں سابق ڈپٹی میئر محمد اکبر غوری کے ہمراہ لیگی رہنما اکبرانصاری کے بھائی اسلم انصاری کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا’ اس موقع پر صابر انصاری’ اویس انصاری’ نعیم ناصر بوٹا’ بگا پیر’ منور انصاری’ ڈاکٹر آصف کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بے لوث خدمت ہے’ میاں نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیںبلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیادیں پاکستانی عوام کی خدمت ، آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں’انہوںنے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف جب اقتدار میں ملک و قوم اور اداروں کی توقیر میں اضافہ کیا ہے’ ملک سے دہشت گردی ‘ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کا خاصا ہے’ صنعتی ترقی اور معیشت کی مضبوطی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے۔جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے نام نہاد لیڈرکبھی پاکستان کی خدمت نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں