لاہور (سپورٹس نیوز) پنجاب حکومت نے اسامہ شیرون کو (پاکستان کرکٹ بورڈ) پی سی بی میں خدمات کے لیے این او سی جاری کر دیا۔اسامہ شیرون گریڈ 17 کے افسر اور ڈپٹی سیکریٹری ہاسنگ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ ہیں۔وہ پی سی بی میں سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔عبداللہ خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک تعینات تھے۔




