پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،700کلو مضر صحت گوشت تلف

چکوال(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے ایک کارروائی کے دوران700کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا۔چکوال ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر چکوال فوڈ اتھارٹی نے ایک بار پھر عوامی صحت کے تحفظ کے لیے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے بڑا ایکشن لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مہتاب خان کی قیادت میں نیلہ کے مقام پر کارروائی عمل میں لائی گئی موٹروے پولیس کی اطلاع پر فوری رسپانس دیتے ہوئے مشکوک گاڑی ٹویوٹا کرولا نمبر 212 ARLکو روک کر چیک کیا گیا جبکہ ملزم پہلے ہی پولیس کی تحویل میں موجود تھاچکوال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گاڑی کی تلاشی کے دوران تقریباً 700 کلوگرام گوشت برآمد کیا جسے فوری طور پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر مدثر حسین نے معائنہ کرکے انسانی صحت کے لیے مضر اور ناقابل استعمال قرار دے دیاڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مہتاب خان نے موقع پر ہی سخت احکامات جاری کیے اور فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائی گئی700 کلو مضر صحت گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔گاڑی کو کیس پراپرٹی کے طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیاملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ نیلہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مہتاب خان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر چکوال فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور مضر صحت خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں