چنیوٹ(نامہ نگار)دودھ میں ملاوٹ کا مکروہ دھندہ کرنے والے ایک بار پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کے نشانے پر۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں لالیاں میں واقع ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا گیا اورلیبارٹری تجزیہ رپورٹ کے مطابق دودھ میں بناسپتی گھی اور پاوڈر کی ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر310 لیٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ موقع پر ضائع کرکیملزمان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت تھانہ محمد والا میں مقدمہ درج اورملزمان موقع سے گرفتار کردیئے گئے۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر نے کیلشیم کاربائیڈ کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ آموں کو مصنوعی طورپر پکانے کے لئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ معدہ کے السر کے ساتھ ساتھ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔اسی تناظر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں منڈیوں میں موجود آم کے سٹاکس کو چیک کیااورکیلشیم کاربائیڈ کی موجودگی کی وجہ سے 60 کلو سے زائد کیلشیم کاربائیڈ سے پکائے گئے آم ضائع کرادیئے۔علاوہ ازیں شہر بھر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے 114 انسپکشنز کی گئیں اور41ہزارروپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔




