لاہور (شوبز نیوز) حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ثقافت کے شعبے کی ترقی اور فلمی صنعت کی بحالی کے لیے متعدد اہم منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران ایوان کو بتایا کہ پنجاب میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی قانون سازی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ کی صورت میں منظور کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 50 ایکڑ رقبے پر 55 ارب روپے کی لاگت سے جدید فلم سٹی تعمیر کی جا رہی ہے جہاں عالمی معیار کے اسٹوڈیوز، سائونڈ اسٹیجز، ویژول ایفیکٹس کی سہولیات، پوسٹ پروڈکشن لیبارٹریز اور فلم سازی سے متعلق دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔




