پنک پولو کپ : ایف جی دین پولو ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس نیوز) ایف جی دین پولو ٹیم نے جے پی ایف پنک پولو کپ 2026 کے پانچویں روز ڈائمنڈ پینٹس کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر مین فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد جناح پولو فیلڈز میں کیا جا رہا ہے، جبکہ ماسٹر پینٹس کے وال پینٹ اس ایونٹ کے اسپانسر ہیں۔ایف جی دین کی جانب سے کیان ہال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گول اسکور کیے، جبکہ فرہاد محمد شیخ اور میاں عباس مختار نے ایک، ایک گول کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی جانب سے جلال ارسلان نے تین اور بلال حائے نے دو گول اسکور کیے، تاہم ان کی ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔دن کے دوسرے میچ میں ایس کیو/ماسٹر پینٹس نے ٹیم اخانو کو4کے مقابلے میں 8گول سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ثاقب خان خاکوانی نے سات گول اسکور کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں