پولیس اور ڈاکوئوں کی فائرنگ1ڈاکو گرفتار 3ساتھی فرار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار)تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چوہلہ رنگ روڈ پر پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 15کو اطلاع موصول ہوئی کہ چوہلہ رنگ روڈ پر چار مسلح افراد واردات کی نیت سے موجود ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ ثاقب ریاض مہیس پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے صورتِ حال کو مثر انداز میں کنٹرول کرتے ہوئے حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے ٹارچ لائٹس کی مدد سے علاقے کی سرچنگ کی تو ایک ملزم زخمی حالت میں زمین پر پڑا پایا گیا، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوا تھا۔زخمی ملزم کی شناخت عثمان عرف کوڈو کے نام سے ہوئی، جو کہ 2 درجن سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد ملزم کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فرار ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں