پولیس بے بس،آج پھرڈکیتی،چوری کی39وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 39 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ رحیم ٹائون کی آمنہ پروین کی بیٹی (الف) کو ملزمان احسان وغیرہ’ 357 گ ب کے اکبر علی کی بیٹی (م) کو ملزمان احمد یار وغیرہ نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب شہزاد کی ورکشاپ سے ویلڈنگ لائٹ اور دیگر سامان چوری’ بیرون کارخانہ بازار کے تاجر شمس علی سے ساڑھے 7لاکھ کی نقدی اور فون چھین لیا’ گمٹی چوک کے قریب اعظم سے سوا دو لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ سعید کالونی کے عثمان علی کے گھر سے 9لاکھ چوری’ راجباہ روڈ پر شکیل کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ نشاط آباد کے صابر کی دکان سے 5لاکھ نقدی’ فون چھین لیا’ سول کوارٹرز کے قریب بلال سے 20ہزار روپے اور فون چھین لیا’ کینال روڈ پر شفیق سے 24ہزار’ فون چھین لیا’ اچکیرہ کے شکیل اقبال کی دکان سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ گرینڈ ویو سٹی کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ 7 ج ب کے جاوید اقبال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 120 ج ب کے عامر حسین کی شاپ سے لاکھوں کا کپڑا چوری’ FDAسٹی کے آصف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 293 رب کے جواد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 142 رب کے سہیل کے قربہ سے ٹرنسفارمر چوری’ 126 ج ب کے انیس سے نقدی’ فون چھین لیا’ 84 ج ب کے مختار کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ محمد آباد کے جاوید سے 30ہزار’ فون’ ڈھڈی والا کے اذان علی سے نقدی’ فون چھین لیا’ چناب گارڈن کے قریب عثمان سے نقدی’ فون’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ محمد علی سٹریٹ کے جاوید سے نقدی’ فون چھین لیا’ علامہ اقبال کالونی کے کامران کے زیرتعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری’ کوکا فیکٹری کے قریب فہد سے 83ہزار’ فون’ 27 ج ب کے علی نواز سے 47ہزار’ فون جھین لیا’ شوگر ملز جڑانوالہ کے قریب الیاس سے 5ہزار’ فون’ 121 گ ب کے احسن سے 16ہزار’ فون’ گلاب فیکٹری کے قریب عابد سے 10ہزار’ فون’ 378گ ب کے سہیل سے نقدی’ فون’ 81 رب کے شیراکمل کی دکان سے لاکھوں کا سامنا چوری’ 466 گ ب کے سلیمان سے ساڑھے تین لاکھ چھین لیے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مدینہ ٹائون کے نواز’ 66 ج ب کے عثمان علی’ 232 رب کے عبدالمنان’ 39 گ ب کے اسامہ’ 266 رب کے اسامہ حسین’ 229 رب کے قادر علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں