فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 48وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں ، رکشے اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو بے آبرو، 4لڑکیوں اور 4نوجوانوں کو اغوا کرلیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کے اصغر علی کی بیٹی (الف) کو ملزم اصغر، صدر کے علاقہ بھٹو کالونی کی اللہ معافی کی بیٹی (ن) کو ملزم شفقت، کھرڑیانوالہ کے علاقہ قاسم کالونی کے ذیشان مسیح کی اہلیہ (الف) کو ملزم پطرس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے تنویر کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ شریف چوک کے ذیشان کی ہمشیرہ (م)، صدر کے علاقہ 238ر۔ب کے اقبال کی ہمشیرہ (ع) کو نامعلوم، 228ر۔ب کے یعقوب کی بیٹی (الف) کو ملزمان محمد اسلم وغیرہ، ساندل بار کے علاقہ 32ج ب کے تجمل کی اہلیہ (ش) کو گھر سے بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان اور ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ رسول پورہ کے شہباز کا بھائی نذیر احمد گھر سے بازار گیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کینال روڈ پر مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار طلحہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور اے ٹی ایم سے رقوم نکلوا کر لے گئے، اسلام پورہ میں اویس سے 30ہزار وفون، جلال ٹائون کے عبدالستار سے 16ہزار وفون، روضہ پارک کے مظفر کے گھر سے سامان چوری، دھنولہ چوک میں جنید سے نقدی وفون، غازی آباد کے انور سے نقدی وفون چھین لیا، مانانوالہ یونیورسٹی کے باہر پروین سے جھپٹا مار کر پرس، شاہین چوک کے شاہد سے ڈیڑھ لاکھ، 188 ر۔ب کے لیاقت علی سے 95ہزار وفون، 156ر۔ب کے ذیشان سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 153ر۔ب کے طارق سے 20ہزار وفون، سرسید ٹائون کے عبداللہ سے 25ہزار وفون چھین لیا، ناظم آباد گلی نمبر1کے رمضان کے گھر سے بکرا چور لے اڑے، 253ر۔ب کے منیب رضا کی حویلی سے مویشی، 228ر۔ب کے کاشف کے ڈیرہ سے 4بکرے چوری، 215ر۔ب کے نواز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 75ج ب کے عثمان کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری، 77ج ب کے الطاف سے نقدی وفون چھین لیا، 64ج ب کے ندیم کے گھر سے 2بکرے چوری’ 534گ ب کے غلام مصطفی کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 105گ ب کے محبوب کی دکان سے تالے توڑ کر سامان چوری، 37گ ب کے ےٰسین کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 33گ ب کے عمران کے گودام سے سوا تین لاکھ کا سامان چوری، 35گ ب کے رشید کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، 383گ ب کے عصمت اللہ کی دکان سے سامان چوری، 200ر۔ب کے عاشق علی کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین، 52ر۔ب کے ارشد علی کی حویلی سے مویشی چوری، 97ر۔ب کے فدا حسین کی شاپ کا صفایا کر دیا، 40ر۔ب کے اختر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، رجانہ روڈ پر وقاص سے 23ہزار’ فون، 172گ ب کے مزمل کے ڈیرہ سے 3بکرے چوری، 203گ ب کے عمر فاروق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں محلہ عثمان غنی کے شہروز، سبزی منڈی غلام محمد آباد سے ظفر اقبال، کلیم شہید کالونی سے رکشہ، بولیدی جھگی سے جعفر حسین، کینال روڈ پر علی رضا، کلاش مل کے ریاض، فرید ٹائون کے احسن، واٹر ورکس جڑانوالہ سے نصیر احمد،71گ ب کے ابرار حسین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




