پولیس بے بس،مزید88مقامات پر ڈاکے،اغوا کی 11وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید88وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چور و ں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا۔ جبکہ اوبا ش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیو ں کو بے آبرو کر دیا،7خواتین اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا ، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ ریاض الجنہ کے رہائشی غلام حسین کی بیٹی(س) کو ملزمان حسن وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ پر (ک) کو شادی کا جھانسہ دیکر ملزم سمیر نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ریلبازار کے علاقہ نگینہ پٹرولیم کے قریب غلام علی کی ہمشیرہ(الف)، نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے فرحان کی اہلیہ (ع) کو ملزمان عاطف وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ جوہر کالونی کی کوثر بی بی کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان، ساہیانوالہ کے علاقہ23ج ب کے حنیف کی اہلیہ (س) کو نامعلوم، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق آباد کی شگفتہ بی بی کی بیٹی(م) کو نامعلوم ،ستیانہ کے علاقہ32گ ب کی مسرت بی بی کی بیٹی(الف) کو ملزمان شہباز وغیرہ، صدر کے علاقہ228ر ۔ب کے صدی احمد کا بیٹا آفتاب گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، اغوا کر لیا گیا، الائیڈ ہسپتال کے قریب رانا ندیم سے75ہزار و فون، پی آئی اے آفس کے باہر عابد نواز سے فون، نڑ والا روڈ کے قریب سکندر سے25ہزار و فون، النور سوسائٹی کے قریب احتشام احمد سے جھپٹا مار کر فون، راجے والا کے علی رضا سے ڈیڑھ لاکھ روپے و فون، سبزی منڈی غلام محمد آباد کے ملک منیر احمد سے نقدی و فون، پروکیانوالہ کے قریب محمد شاہد سے30ہزار و فون،203ر۔ب کے آکاش سے فون، کہکشاں کالونی کے رضوان سے 6سو روپے و فون چھین لیا، ہجویری ٹائون کے محمود احمد کے گھر سے سامان چوری، عثمان ٹائون کے جاوید اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،8ج ب بائی پاس کے قریب عثمان علی سے جھپٹا مار کر فون، ملت ٹائون کے فیصل کی ہمشیرہ سے زیورات چھین لئے، نشاط آباد کے زین علی کی شاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، فرید چوک میں غلام عباس کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، 197ر۔ب کے وقاص شاہ سے نقدی و فون چھین لیا،155ر۔ب کے ندیم سے86ہزار و فون،115ج ب کے سعد حسن کے گھر سے لاکھوں کے بکرے چوری، 102ج ب کے ناصر علی کی حویلی سے مویشی چوری، 21ج ب کے عدیل کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل، سولر پلیٹس چوری،18ج ب کے شعیب علی سے15ہزار و فون، 129ر۔ب کے اعجاز سے نقدی،ڈیوائس چھین لی،غلہ منڈی کے عمر دراز کی دکان سے202کارٹن چائے چوری،ایوب کالونی کے قریب ارسلان سے جھپٹا مار کر فون، گئو شالہ چوک میں محمد احمد سے65ہزار ،طلائی گھڑی ، فون چھین لیا، 65ج ب کے اسرار سے نقدی و فون،70ج ب کے ریاض کا گھر لوٹ لیا، 63ج ب کے راشد علی سے نقدی و فون،70ج ب کے قمر زمان سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 275ج ب کے مصعب زاہد سے10ہزار و فون، یونس ٹائون کے عثمان کے گھر سے زیورات نقدی لوٹ لی، 214ر۔ب کے عبداللہ سے موٹر سائیکل نقدی ، فون چھین لیا،ٹی اینڈ ٹی کالونی کے قریب خادم علی سے20ہزار و فون، بابا فرید روڈ پر سلیمان سے موٹر سائیکل و فون، 215ر۔ب کے رضوان سے14ہزار و فون، سمن آباد کالج روڈ پر صدیق حسن سے جھپٹا مار کر فون، کالج روڈ پر عتیق الرحمن سے 75ہزار و فون، پہاڑی گرائونڈ کے قریب وقاص سے 80ہزار و فون، بلال ٹائون کے اویس سے20ہزار و فون چھین لیے، محلہ فیروز شاہ کے مزمل کی شاپ سے بیٹریاں چوری، شادی پورہ کے عبدالرحمن سے نقدی و فون، فوارہ چوک میں سرکاری ڈسپنسری سے ادویات چوری، 128گ ب کے عبدالرحمن سے62ہزار و فون،53گ ب کے خلیل کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھو ںکا سامان چوری، 380 گ ب کے اقبال سے90ہزار،376گ ب کے ساجد علی کے گھر سے بکرے چوری،146گ ب کے انصر سے 22ہزار و فون چھین لیا، 567گ ب میں علی شیر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان چھین کر لے گئے،73ر۔ب کے رمضان کی حویلی سے مویشی چوری، 403گ ب کے عامر سے 30ہزار و فون،614گ ب کے غلام مرتضیٰ کے گھر سے10تولے چاندی و سامان چوری،400 گ ب کے مجاہد کی حویلی سے مویشی، قصبہ تاندلیانوالہ کے فیضان سے نقدی و فون،392گ ب کے احمد خان کے ڈیرہ سے مویشی چوری،399گ ب کے جاوید اقبال کی حویلی سے مویشی چوری، 607گ ب کے اعجاز سے25ہزار و فون، جلی ترہانہ کے خالد سے پونے دو لاکھ، جلی ستیانہ کے مظہر اقبال کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،ماموں کانجن کے غلام رسول سے نقدی و فون، 438گ ب کے ریحان سے موٹر سائیکل و نقدی، 439گ ب کے عثمان سے46ہزار و فون، 203ر۔ب کے اجمل خان سے نقدی و فون، 41گ ب کے رفیق سے10ہزار و فون چھین لیا، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے عاصم، کچہری بازار سے کاشان احمد، تحصیل والی مسجد سے احسن، کارخانہ بازار سے فیصل عقیل، سرکلر روڈ سے ضیاء الحق، ضلع کچہری سے علی حمزہ، امین پور بازار سے غلام مصطفی، ضلع کچہری سے افتخار ساجد، گرو نانک پورہ کے عنصر، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے صابر حسین، نصیر آباد کے شہزاد، منصور آباد کے ارسلان، مانانوالہ کے ابراہیم، عبداللہ پور کے عدیل، عقیل ٹائون کے غلام عباس، لنڈا بازار جھنگ روڈ سے حیدرخان، 29ج ب کے ابو بکر، ستیانہ روڈ گیٹ چوک سے زاہد حسین، کبیر ہسپتال جڑانوالہ سے لیاقت علی،108گ ب کے یوسف،266ر ۔ ب کے ظہیر الحسن، قصبہ تاندلیانوالہ کے ضیاء اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چھین لیے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں