فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ چھا گئے، آج پھر مزید 39مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 10خواتین اور2لڑکوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آ باد کے علاقہ رسول نگر کے کاشف کی ہمشیرہ (ش)، کلیم شہید کالونی کے یاسر جمیل کی اہلیہ (الف)، ملت ٹائون کے علاقہ 201ر۔ب کے ارسلان کی ہمشیرہ (الف)، 119ج ب کے رمضان کی ہمشیرہ (ف)، فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی کے راشد کی بیٹی (س)، محلہ غریب آباد کے اکرم کی ہمشیرہ (ع)، مچھلی فارم کی رہائشی سکینہ بی بی کی ہمشیرہ(ح)، سمندری کے علاقہ 441گ ب کے ندیم کے قاسم علی کی بھانجی (م) کو مزمل وغیرہ اور غلام محمد آباد کے علاقہ مدینہ آباد کے شاہد کا بیٹا اور صدر کے علاقہ239ر۔ب کے احسان کا بیٹا آفتاب گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ سول لائن کی میمونہ ہاشمی سے جھپٹا مار کر فون، گمٹی چوک کے قریب منصور چشتی سے 10ہزار وفون، ضلع کچہری سے بابر احمد سے فون، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر نعمان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 123ج ب کے ظفر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، سرفراز کالونی کے خرم کے گودام سے قیمتی سامان چوری، بڑا قبرستان کے قریب احتشام سے فون چھین لیا، کالج روڈ پر سلامت علی سے نقدی وفون، حق باہو چوک کے قریب غلام محی الدین سے 10ہزار وفون، بابر چوک کے فرید سے 30ہزار وفون، جھمرہ سٹی کے قریب خضر حیات سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 103ر۔ب میں ناصر محمود سے ایک لاکھ، جناز گاہ جھمرہ کے قریب وقاص سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا’ مقبول روڈ پر سرفراز احمد کی ورکشاپ سے قیمتی سامان چوری’ فیکٹری ایریا کے زبیر کے گودام سے لاکھوں کا سوتر چوری’ سمندری روڈ بائی پاس کے قریب بشارت سے 70ہزار’ 225 رب کے غلام محی الدین سے دو لاکھ چھین لیے’ 125گ ب کے وقار کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری’ 229 رب کے سجاد حسین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 76 گ ب کے رضوان کے سٹور سے لاکھوں کا سامان چوری’ 226 رب کے ندیم کے گودام سے 25لاکھ کا سامان چوری’ 452 گ ب کے عمر فاروق کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری’ 452 گ ب کے ذوالفقار کے گھر سے سامان چوری’ 406 گ ب کے علی احمد کی حویلی سے مویشی چوری’ پنڈی شیخ موسیٰ کے عاصم کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 549 گ ب کے صابر علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں جیل روڈ سے ابرار’ کشمیر روڈ سے امانت’ غلہ منڈی سے زاہد’ علامہ اقبال کالونی کے مجاہد اقبال’ 549 گ ب کے علی’ ماموں کانجن کے فیضان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔




