پولیس ناکام ڈاکے عام،آج پھر49مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئو ں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید49 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے،متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر2خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ جمیل پارک کی شاہدہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزمان عصمت وغیرہ نے اس کی بہو(ر)، منصور آباد کے علاقہ203ر۔ب کے رفیق کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ پر جہانزیب سے جھپٹا مار کر فون، انار کلی بازار کے قریب وسیم سے نقدی وفون، 5ج ب کے وسیم جاوید سے پرس، منصور آباد کے شاہد سے جھپٹا مار کر فون، چن ون روڈ پر تنویر حسین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 208ر۔ب کے زوہیب کی حویلی سے سامان چھین لیا، رسول پارک کے فیصل کے گھر کے تالے توڑ کر 4تولے زیورات، ساڑھے چار لاکھ ، سامان چوری، کینال روڈ پر ظفر سے نقدی وفون، باوا چک کی مسرت بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر 30لاکھ کے زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان چوری، ملت ٹائون کے قمر آفتاب کے گھر سے لاکھو ں کا سامان چوری، باوا چک کی سعیدہ بانو کے گھر سے 16تولے زیورات چور لے اڑے، پرتاب نگر گلی نمبر4کے نعمان علی کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات، نقدی و قیمتی سامان چوری،27ج ب کے ضامن امام سے نقدی وفون،32ج ب کے حفیظ کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،263ر۔ب کے حسن علی کی دکان لوٹ لی، عامر ٹائون کے طیب سے سوا چار لاکھ کے زیورات، نقدی، لیپ ٹاپ چھین لیا، جڑانوالہ ٹائون کے مزمل سے نقدی و فون، نثار کالونی کے فاروق کی شاپ سے گیس سلنڈر چوری، سٹیلائٹ ٹائون کے ندیم سے نقدی و فون، 236ر۔ب کے ندیم ظفر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،243ر۔ب کی الزبتھ ایوب کے گھر سے سامان چوری،68ج ب کے غفور حسین سے نقدی و فون،115گ ب کے سنی سعید کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،64گ ب کے عماد علی کی حویلی سے 2بکرے، 582گ ب کے اعجاز سے نقدی و فون، 266ر۔ب کے ارسلان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 404گ ب کے اللہ وسایا سے35ہزار و فون، 612گ ب کے ساجد سے26ہزار و فون،400گ ب کے سانول شہزاد سے سوا لاکھ، پنڈی شیخ موسیٰ کے غلام فرید کی حویلی سے بکرے چوری، 174گ ب کے یاسر رزاق سے ملزمان 12لاکھ لے اڑے، پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیںاسلام نگر سے عدنان طاہر، جی سی یونیورسٹی سے ابراہیم، نڑ والا چوک سے شفاقت علی، میراں والا بنگلہ کے عارف، 103ج ب کے شریف کی الیکٹرک بائیک،189ر۔ب کے احسان، نیو گرین ٹائون کے عثمان، سرسید ٹائون کے میر حسین، مظفر کالونی کے عثمان، گلشن رفیق کالونی کے امجد، یاسر ٹائون کے شاہد، ٹی ایچ کیو جڑانوالہ سے ظفر اقبال،229ر۔ب کے ندیم اور دیگر وارداتوں میں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں