پولیس نے ریکور شدہ موبائل اصل مالکان کے حوالے کر دیئے

کراچی(بیوروچیف) ایسٹ پولیس نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ریکور شدہ موبائل اصل مالکان کے حوالے کردیے۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ڈویژنل ایس پیز کے ہمراہ 263ریکور شدہ موبائل فونز شہریو ں کے سپرد کیے جن کی مجموعی مالیت 1کروڑ روپے سے زائد ہے۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ٹیکنیکل ٹیم نے مربوط حکمتِ عملی اور تکنیکی مہارت کی بدولت مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے یہ نمایاں کامیا بی حاصل کی۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ کسی بھی قسم کی اسنیچنگ، چوری یا موبائل فون گم ہونیکی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروائیں۔ تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں