پولیس یونیفارم پہن کر گھومنے والے2جعلی تھانیدار گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد اور جڑانوالہ میں پولیس کی یونیفارم پہن کر شہریوں سے رعب جمانے والے دو جعلی تھانیدار پکڑے گئے، پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کے اے ایس آئی ساجد واہلہ کو اطلاع ملی تھی کہ نابھہ روڈ پر نوجوان تھانیدار کی یونیفارم پہن کر سادہ لوح لوگوں پر نہ صرف رعب جماتا ہے بلکہ رقوم بھی بٹورتا ہے، پولیس نے جعلی سب انسپکٹر علی جٹ کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ جبکہ تھانہ جڑانوالہ کے علاقہ 119 گ ب میں نوجوان پولیس تھانیدار کی یونیفارم پہن کر گھومنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر اے ایس آئی راشد حمید نے 119 گ ب میں چھاپہ مار کر جعلی تھانیدار عثمان ناصر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں