فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے پٹرول کی قیمت میں دس رو پے اٹھائیس پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے ستاون پیسے فی لیٹر کمی کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی پیداواری لاگت، مال برداری اور ٹرانسپورٹ کے اخراجا ت میں کمی آئیگی جسکے نتیجے میں مہنگائی کا دبائو کم اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری متوقع ہے۔صدر فیصل آباد چیمبرنے کہا کہ فیصل آباد بطور ٹیکسٹا ئل حب، توانائی اور ایندھن کی قیمتوں سے براہِ راست متاثر ہوتا ہے، اس لیے اس قسم کے فیصلے صنعتی پہیے کو رواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔




