لاہور(بیوروچیف)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی ریکارڈ مہنگائی کے اثرات سامنے آنے لگے۔ اپریل کے دوران فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کا حجم 13لاکھ 59ہزار ٹن رہا جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فروخت میں 6 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اپریل میں سالانہ بنیاد پر بھی فروخت میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پیٹرول کی فروخت میں 8فیصد کمی سامنے آئی۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 66فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں اپریل کے دوران ایک لاکھ 37ہزار ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ملک میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 37لاکھ 58ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں۔




