پٹرول سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) 11روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ گیارہ روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 5ڈالرز 71سینٹ سستا ہوا، امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26ڈالرز سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی جبکہ 11روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5ڈالرز 72سینٹ کی کمی ہوئی، برطانوی برینٹ 71.70ڈالرز سے کم ہو کر 65.98ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 15اگست کو کیا جائے گا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں