پٹرول سے آتشزدگی،8سالہ بچی جاں بحق،4افراد جھلس گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ کوکیانوالہ جمیل پارک گلی نمبر7 کے کریانہ سٹور میں پٹرول لیک ہونے سے آتشزدگی’ میاں بیوی 2بچوں سمیت بری طرح جھلس گئے جبکہ 8سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔ تفصیل کے مطابق کوکیانوالہ کے علاقہ جمیل پارک گلی نمبر7 ہفتہ بازار روڈ پر شاہد نے گھر سے ملحقہ کریانہ کی دکان بنا رکھی ہے اور دکان میں پٹرول بھی فروخت کرتا تھا، گزشتہ روز پٹرول والی کین لیک ہو رہی تھی، شاہد کی اہلیہ آمنہ بی بی کھانا تیار کرنے لگی تو چولہا جلاتے ہی آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو گھر میں موجود 40سالہ شاہد’ 34سالہ اسکی اہلیہ آمنہ بی بی’ 13سالہ بیٹی فریحہ’ 8سالہ یشفہ اور 5سالہ بیٹا عطاء الرحمن آگ کی لپیٹ میں آ کر بری طرح جھلس گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور جھلس جانے والے میاں بیوی اور بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، تاہم 8سالہ یشفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں