اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا ۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں91پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت394روپے94پیسے مقرر کردی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے مقرر کردی گئی ۔ اوگرا نے 8 اکتوبر کے لیے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔ قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا ۔




