ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ اداکارہ شہناز گل نے اپنے فلمی معاہدوں سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ بہت اہم ہے، یہ آپ کو عزت دیتا ہے۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق شہناز گل نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کس طرح فلمی معاہدوں پر دستخط کرتی ہیں اور مالی معاملات طے کرتی ہیں۔انٹرویو میں شہناز گل نے اپنے اب تک کے سفر اور بگ باس میں کام کرنے کے بعد ملنے والی شہرت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فلمی معاہدوں کے مالیاتی پہلو پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ وہ اتنی معاوضے کی حق دار ہیں جو ان کی محنت کے مطابق ہو۔بولی وڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہوں نے مفت میں کام کیا لیکن انہیں کبھی وہ عزت نہیں ملی جس کی وہ حق دار تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسہ بہت اہم ہے، یہ آپ کو عزت دیتا ہے، جب میں آج اپنے حق کا مطالبہ کرتی ہوں تو کبھی مجھے وہ ملتا ہے کبھی نہیں ملتا اور کبھی کبھی یہ اس سے بھی کم ہوتا ہے جو میں اپنے لیے مانگتی ہوں۔شہباز گل نے دوسرے فلمی ستاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں۔




