پینسرہ میں شہری کے گھر کا صفایا کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب پینسرہ میں شہری کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا گھریلو سامان چور لے اُڑے’ پولیس چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق 275 ج ب پینسرہ کے رہائشی محمد نذیر نے بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر کو تالا لگا کر فیصل آباد آئے ہوئے تھے، تقریباً ایک ماہ بعد 15مئی کو گھر آئے تو گھر کو باہر سے دوسرا تالہ لگا ہوا تھا۔ تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا اور جانچ پڑتال کرنے پر 70ہزار روپے مالیت کا بوفر سپیکر’ سلائی مشین’ جوسر مشین اور قیمتی سامان موجود نہ تھا اور نامعلوم چور واردات کے بعد جاتے ہوئے اپنا تالہ گھر کے باہر لگا کر چلے گئے، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو ٹھیکری والا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں