کراچی (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی کمر کی انجری سے متعلق اسکین رپورٹ کلیئر آ گئی ہے۔کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق پیٹ کمنز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے تاہم انہوں نے اپنا ری ہیب مکمل کر لیا ہے، وہ بھارت سے واپس آسٹریلیا گئے جہاں کروائے گئے میڈیکل اسکین کے نتائج تسلی بخش آئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز رواں ماہ اپریل کے آخر تک آئی پی ایل میچز میں ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔




