پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر سماجی شخصیات اور انتظامیہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔پہلی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کے فائنلز کی مینز اوپن کیٹیگری میں حزیما عبد الرحمن اور حذیفہ عبد الرحمن پر مشتمل جوڑی نے سمیع زین اور احمد کامل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمنز اوپن کے فائنل میں آصفہ شہباز اور شیزا ساجد نے اشنا سہیل اور مہک کھوکھر کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔جبکہ ویٹرنز کیٹیگری میں محمد قاسم اور فیصل انور نے محمد دانش اور فراز احسن کو پچھاڑ کر چیمپئن شپ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔مینز اوپن کے فاتح کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 3 لاکھ روپے دیے گئے۔ خواتین اور ویٹرنز کیٹیگری میں فتح حاصل کرنیوالوں ساڑھے 3 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو2لاکھ کے نقد انعامات دیے گئے۔ ایونٹ میں سیمی فائنل اور کوارٹر فائنل تک رسائی پانے والے کھلاڑیوں کی بھی نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ حکومتی سطح پر اس ایونٹ کی سرپرستی کو کھیلوں کے حلقوں میں بھرپور سراہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں