پی ایس ایل فائنل کیلئے اختتامی تقریب کی تیاریاں جاری۔ سلمان نصیر

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ لیگ کے فائنل کے موقع پر شاندار اختتامی تقریب کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان نصیر نے بتایا کہ اختتامی تقریب کے لیے سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے۔انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ فائنل کے روز شام ساڑھے چھ بجے تک سٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب سے لطف اندوز ہو سکیں۔انہوں نے کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں شائقین کے غیرمعمولی جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں نے سٹیڈیم نہ آنے کی روایت توڑ دی، کراچی میں کوالیفائیر میچ میں اتنی پبلک آگئی تھی کہ ایک موقع پر گیٹ بند کرنا پڑے۔سلمان نصیر نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کے شہر میں ٹرافی ٹور بھی کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں