پی ایم اے اکیڈمی نے اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

راولپنڈی(سپورٹس نیوز)پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی نمائندگی کرنے والی پاکستانی فوج کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ باوقار انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پی ایم اے ٹیم نے مقابلے میں کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام بڑے اعزازات حاصل کیے جن میں مجموعی ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹیکر اور بہترین ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں