پی سی بی نے ایشیا کپ۔ ایشین گیمز ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سکواڈز کا اعلان کر دیا، فاسٹ باولر ڈیانا بیگ کو دونوں ایونٹس کے اسکواڈز سے باہر کر دیا گیا جبکہ تجربہ کار آل رانڈر عالیہ ریاض ایشیا کپ کے لیے منتخب نہیں ہوئیں۔ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض کو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کیا گیا تھا۔ڈیانا بیگ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے خلاف میچز میں ردھم حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جبکہ عالیہ ریاض نے چار میچز میں صرف 37 رنز بنائے۔ ان کی فیلڈنگ بھی تنقید کی زد میں رہی اور انہوں نے اہم مواقع پر کیچز ڈراپ کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں