پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ مشین نصب کر دی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ”ٹرو مین 3”بولنگ مشین نصب کر دی۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ جدید بولنگ مشین کھلاڑیوں کو میچ جیسی پریکٹس فراہم کرے گی۔بولنگ مشین کے ذریعے بیٹرز جدید انداز میں اپنی تیاری کر سکیں گے۔جدید مشین کے فرنٹ سکرین پر بولر کی ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اینیمیشن دکھائی دیتی ہے۔بیٹرز کو بولر کے ایکشن، ریلیز پوائنٹ اور ٹائمنگ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔مشین میں لائن، لینتھ، سپیڈ، سوئنگ اور ہائٹ کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔کوچز اور کھلاڑی انفرادی گیندیں، اوورز اور سپیلز بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔محفوظ کیے گئے اوورز اور سپیلز کو میچ جیسی صورتحال بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرو مین 3جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ یہ مشین استعمال کرنے والا پہلا کرکٹ بورڈ ہے، روایتی بولنگ مشینز میں بیٹرز کے لیے ریلیز پوائنٹ کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے، اس مشین سے بیٹر بولر کی ویڈیو دیکھ کر اپنی تیاری بہتر کر سکتا ہے، یہ مشین کھلاڑی کو میچ صورتحال کے قریب تر تیاری میں مدد دیتی ہے۔ اس حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ مشین ہمیں جدید کرکٹ کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں مدد دیتی ہے، گیند ایکشن کے ساتھ آتی ہے، اس لیے ٹائمنگ میچ جیسی رکھنی پڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں