پی سی بی کی جانب سے فیلڈنگ کوچ سے متعلق اشتہار سوشل میڈیا پر جاری

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے اس عہدے کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں،پی سی بی کی جانب سے بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر بھی جاری کیا گیا جس کے بعد یہ معاملہ کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔نئے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور مختلف فارمیٹس میں ان کی کارکردگی کو مزید مضبوط کرنا ہوگی۔پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام قومی ٹیم کے کوچنگ سیٹ اَپ کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں