پی سی بی کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، وسیم اکرم

لاہور (سپورٹس نیوز)سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پرمایوسی ہوئی ہے،پی سی بی کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ ٹیم میں نئے لڑکے لا رہے ہیں،ہمیں نئے لڑکوں کو سپورٹ اور صبر سے کام لینا ہوگا۔نئے کھلاڑیوں کو ایک سال سپورٹ کریں، 2026کیلئے ٹیم کیسے بنانی ہے اس کا سوچنا ہوگا،چیمپئنز ٹرافی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں