پی ٹی آئی کا ہر بیانیہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منا ن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کاہربیانیہ جھوٹا ثابت ہورہاہے بانی پی ٹی آئی کوجیل میں کچھ بھی نہیں ان کی ہمشیرہ نے ملاقات کر کے خود تصدیق کردی ہے جیل ا نتظا میہ پریقین نہیں کیا-ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیاست میں سب بیا نئے جھوٹ بولنے والے ہوتے ہیں عوام نے ضمنی الیکشن میں واضح کردیا ہے کہ انہیں اب پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان بھرمیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ہرسطح پر عوام کی بہتری کے لیے عملی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے پونے دوسال میں 90سے زائدمنصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں ساڑھے 7لاکھ کسان کارڈاستعمال کررہے ہیں جبکہ اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے تحت کم ازکم 30ہزارگھرمکمل ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی ٹولہ اوراس کے حامی بتائیں50 لاکھ گھراور1کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے پورے کئے گئے ہیں؟-ان کاکہناتھاکہ 6-7 سال قبل جولوگ سیاسی راستے سے بھٹک گئے تھے اب وہ راہ راست پر آ چکے ہیں انہیں علم ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی جھوٹ بولنے اور وعدوں دعووں سے منحرف ہونے والی جبکہ مسلم لیگ ن وعدوں پر 100 فیصدعمل کرنے والی جماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں