چار وں صوبوں کو3ہزار138ارب ترقیاتی بجٹ ملنے کا امکان

لاہور(بیورو چیف)آئندہ مالی سال 2026-27 کیلئے چاروں صوبوں کے مجموعی سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 76 ارب روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے جس سے چاروں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 3 ہزار 138 ارب روپے ہو گا۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگراموں میں 2 ہزار 478 ارب روپے مقامی وسائل سے جبکہ 660 ارب روپے بیرونی امداد کے ذریعے فراہم کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے لئے پنجاب کے ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 450 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ پنجاب رواں مالی سال کے مقابلے میں 95 ارب روپے زیادہ ترقیاتی اخراجات کرے گا۔ صوبہ پنجاب کو ایک ہزار 306 ارب روپے مقامی وسائل سے جبکہ 144 ارب روپے غیر ملکی امداد سے ملنے کا تخمینہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ صوبہ سندھ نے 816 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا ہے جس میں 520 ارب روپے مقامی وسائل اور 296 ارب روپے بیرونی امداد سے حاصل ہوں گے۔خیبرپختونخوا ہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 564 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس رقم میں 377 ارب روپے مقامی وسائل سے جبکہ 187 ارب روپے غیر ملکی امداد سے فراہم کیے جائیں گے۔بلوچستان حکومت نے نئے مالی سال کیلئے 308 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا ہے جس میں 275 ارب روپے مقامی وسائل اور 33 ارب روپے غیر ملکی امداد شامل ہیں۔اس طرح مالی سال 2026-27 کے لئے چاروں صوبوں کے مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ کا حجم 3 ہزار 138 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 76 ارب روپے زیادہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں