چالان کرنے پر مشتعل باپ بیٹے نے کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاری اڈا کے قریب چالان کرنے پر مشتعل باپ بیٹے نے ٹریفک کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی، سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک انسپکٹر گل حسنین نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ماتحت عملہ کے ہمراہ لاری اڈا کے قریب موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور تیز رفتاری پر چالان کرنے لگا تو موٹرسائیکل سوار عدنان عباس اور عباس علی سکنہ سدھوپورہ نے ٹریفک کانسٹیبل سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے گلو گیر ہو گئے، کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی، چالان بک چھین لی۔ تاہم پولیس نے مذکورہ باپ بیٹے کو قابو کر کے حوالات میں بند کر کے ان کے خلاف کارسرکار میں مزاحمت کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں